پائیڈکی واٹر زوننگ پراجیکٹ میں دلچسپی

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)نےایم ڈی واسا سید زاہد عزیزسے آن لائن میٹنگ میں واسا کےواٹر زوننگ پراجیکٹ میں ریسرچ کرنے میں اظہار دلچسپی کیا ہے۔اس منصوبہ سے نان ریونیو واٹر میں کمی ہو گی اور لوگوں کو بوتلوں کا مہنگا پانی خریدنے اور گھروں میں موٹر چلانے کے اضافی خرچ سے نجات ملے گی۔