لاہور،مانگا منڈی(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں ، مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا، نواب ٹائون میں بینک سے 25 لاکھ رقم نکلوانے والا شہری اپنے دفتر کے سامنے لٹ گیا عاطف رائیونڈ روڈ پر واقع بینک سے رقم نکلوا کر دفتر پہنچا تھا کہ انہوں نے اسے روک لیا اس دوران خاتون موٹرسائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیتی ہے جبکہ اس کے ساتھی اس سے رقم لوٹ لی اور مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔علاوہ ازیں ڈیفنس میں ڈاکووں نے تقویم شاہ کے گھر سے 3لاکھ 80ہزار ، زیورات اور دیگر سامان ، لیاقت آباد میں قاری شہادت سے 2لاکھ 80ہزار ،شالیمار میں ڈاکووں نےاسد خان سے1لاکھ 75ہزار اور موبائل فون ،ہیئر میں معظم سے 1لاکھ50ہزار اور موبائل فون ،ہڈیارہ میں جاوید سے85ہزار اور موبائل فون ،نیوانارکلی میں ڈاکووں نے فاروق سے60ہزار اور موبائل فون ، نواں کوٹ میں ڈاکووں نےندیم شاہدسے58ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ مانگا منڈی کلمہ چوک میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو فلور ملز کے کیشئیر احسن سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر سےکار چور ی کرلی گئ، ماڈل ٹاو ن سے کاشف اور لوئر مال سے اعظم ملک کی گاڑیاں اور اچھرہ سے عاطف قدیر،بھاٹی گیٹ سے ذیشان حیدر اور گلبرگ سے یعقوب بٹ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے۔
سیالکوٹسیکرٹری اتحاد گروپ سیالکوٹ چیمبر میاں خلیل اور سابق نائب صدر وقاص اکرم نے کہا ہے کہ شرح سود مزید 2...
لاہورکمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو موبائل ایپ پر مبنی مائیکرو کریڈٹ اور نینو لون کی ایپلی...
لاہور ایل ڈی اے ملازمین کیلئےحج قرعہ اندازی کا انعقادکیا گیا۔ رواں سال حج قرعہ اندازی میں کل 1176 ملازمین کو...
لاہور ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو فاریکس ڈیلرز کی جانب سے...
لاہوربرائلر گوشت کی قیمت 15روپے کمی سے459روپے رہی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے کمی سے306روپے فی کلو جبکہ...
لاہورملکی زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی کمی سے 9ارب 81کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ان میں سے سٹیٹ بینک کے...
لاہورپاکستان اور چین کے درمیان خنجراب کے مقام پر اہم زمینی سرحدی گزرگاہ ہے کو یکم اپریل سے تجارتی سرگرمیوں کے...
لاہور صوبہ بھر میں مانیٹرنگ سخت کر دی گئی۔ڈی جی کے حکم پر گذشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ہیڈ پراجیکٹس...