سٹیٹ بینک نے اسلامی فنانس کا آئی ایف این گلوبل ایوارڈ جیت لیا

14 جنوری ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)ریڈ منی گروپ ملائشیا کے بازو اسلامک فنانس نیوز نے دنیا بھر میں اسلامی فنانس کو فروغ دینے کے حوالے سےسٹیٹ بینک کو 2021ء کا بہترین مرکزی بینک قرار دیا ہے۔پول میں بینک نگارا ملائشیا دوسرے نمبر پر اور سعودی مرکزی بینک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آئی ایف این کے بہترین بینکوں کے پول کو عالمی اسلامی فنانس کے شعبے کے معتبر ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔سٹیٹ بینک کو گذشتہ 7 سال میںپانچویں مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر آئی ایف ایس بی کی کونسل کے نئے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ قبل ازیں وہ اس کے ڈپٹی چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ برسوں میں سٹیٹ بینک کو اس ضمن میں زیادہ مضبوط اعانت اور قیادت دیکھنے کو ملے گی۔