آئی ایم ایف کے دبائو پرمحکمہ بجلی کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

14 جنوری ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے نے ملک میں ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی کمر توڑ مہنگائی، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی اورکارکنوں کو بجلی چوروں کیخلاف کام پر تحفظ دینے کے حق اورمحکمہ بجلی کی آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے دبائو پر مجوزہ نجکاری روکنے کیلئےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نےکہا کہ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پر توجہ نہ دی تو اسلام آباد جاکر دھرنا دیں گے۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور کتبے اْٹھا رکھے تھے، محنت کشوں کے مطالبات کو پورے کرنے اور مہنگائی اور نجکاری کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ جلوس کی قیادت میں بزرگ مزدور راہنما خورشیداحمد، محمد رمضان اچکزئی اوردیگرعہدیداروںنے کی اورملک بھر سے آئے ہوئے نمائندگان نے بھی شرکت کی-