ون ویلنگ کرتے لڑکوں کےپیچھے بیٹھی لڑکیوں کی ویڈیو وائرل

14 جنوری ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے) شہر کی سڑکوں پر لڑکے اور لڑکی کی ون ویلنگ کرتے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، ایک لڑکی کی لڑکے کے ساتھ بیٹھ کرویلنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو انتہائی خطرناک انداز میں موٹرسائیکل پر بیٹھی ہوئی ہے۔ ڈیفنس میں لڑکے ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک انڈر پاس میں سے گزرتے ہیں۔ ایک منچلے کی موٹرسائیکل پر لڑکی بھی انتہائی خطرناک انداز میں پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہے۔اسی ویڈیو میں بعد میں وہ لڑکی موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی نظر آتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے ون ویلرز کی تلاش جاری ہے ۔