سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

14 جنوری ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)کسٹمز انٹیلی جینس نے سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراڈو اور مارک ایکس گاڑیاں قبضہ میں لےلیں- سمگل شدہ پراڈو منٹگمری روڈ سے عثمان بٹ نامی شہری سے قبضہ میں لی گئی،نان کسٹمز مارک ایکس کار ایف سی کالج کے قریب سےقبضےمیں لی گئی۔