اومی کرون کے پھیلائووالے ممالک کیلئےکیٹگری بی اور سی ختم

14 جنوری ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان نے اومی کرون کے پھیلائووالے مختلف ممالک کیلئے کیٹگری بی اور سی ختم کر دی ۔کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب وطن آ سکیں گے ،بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہو گی ، چند کیسز میں پاکستان آنیوالے پاکستانیوں کو لازمی ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہو گا ، نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ۔این سی او سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔یورپی ممالک کی فلائٹس کے مسافروں کا 100فیصد ، سعودی عرب ،یو اے ای اور قطر سے آنے والی 50 فیصد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا ۔کورونا مثبت آنیوالے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گےاور ان کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائیگا ۔ویزہ کی مدت ختم ،بیرون ممالک غیر قانونی مقیم،ڈی پورٹ ہونیوالے،میڈیکل وجوہات ،حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔