جنوبی پنجاب میں شوگرملز دوبارہ کھل گئیں، گنے کی کرشنگ بحال

14 جنوری ، 2022

لاہور(تجمل گرمانی)جنوبی پنجاب میں شوگرملز دوبارہ کھلنے کے بعد گنے کی کرشنگ معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتےموسم کی خرابی اور بارشوںسے گنے کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی جس کے بعد مل مالکان نے کرشنگ روکنے کےبعد گنے کی خریداری بند کردی تھی تاہم اس وقت تمام ملیں گنے کی خرید اور کرشنگ کر رہی ہیں، تاہم گنے کی سپلائی کم ہے اور کسان گنے کی قیمتوں میں اضافہ کے منتظر ہیں جس کیلئےانہوںنے سپلائی کم کردی ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حسن اقبال نے بتایا کہ صرف60 فیصد گنا سپلائی ہو رہا ہے باقی کسانوں نے روک لیا ہے، اس وقت گنے کا سرکاری ریٹ 225روپے جبکہ ملیں 280 روپے من تک گنا خرید رہی ہیں، مڈل مین نے گنے کی قیمتوں بڑھا دی ہیںاورٹرالروں کے ذریعے گنا سندھ بھیجا جا رہا ہے جہاں سرکاری اور پرائیوٹ دونوں ریٹ زیادہ ہیں۔