ڈسٹرکٹ اوورسیزکمیٹی اورلاہور پولیس کامشترکہ اجلاس

14 جنوری ، 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی اور لاہور پولیس کا مشترکہ اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کمیٹی جہانگیر حسین بارا کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں وجائیدادوں پر قبضوں،ریونیو،فراڈ اور امانت میں خیانت سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی درخواستوں پرشنوائی کی گئی۔چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں کی درخواستیں سن کر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ درخواستوں کی بروقت دادرسی پر متعدد سمندر پار پاکستانیوں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اور لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں سمیت شہریوں کی زمینیں اور جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگذار کروانے کے لئے لاہور کی موثر کاوشوں کو سراہا۔