جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کی خبر میں صداقت نہیں: انتظامیہ

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لواحقین مریض کو تشویشناک حالت میں ہی ایمرجنسی لیکر آئے تھے،انکے علاج معالجہ اور نگہداشت کے حوالے سے الزامات من گھڑت ہیں ۔