ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی

14 جنوری ، 2022

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو(آج)جمعہ کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا ہے۔کرکٹرز کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے اور تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا \۔