یقین ہے ٹیسٹ سکواڈ پاکستان کا دورہ کریگا: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز

14 جنوری ، 2022

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پر امید ہیں۔ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان نے کہا یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا اور دورے کےحوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کیے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے، اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔