جوکووچ کا معاملہ، آسٹریلین اوپن کے ڈرازمیں تاخیر

14 جنوری ، 2022

کینبرا(نیٹ نیوز)سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے ویزا مسائل کی وجہ سے آسٹریلین اوہن کےڈراز تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔آسٹریلین اوپن کے ڈراز کی تقریب آج ہونا تھی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ گرینڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ کے ڈراز میں عالمی نمبر ون جوکووچ کا نام شامل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آسڑیلوی حکومت کی جانب سے بغیر ویکسینیشن آسٹریلیا آمد پر جوکووچ کا ویزا ایک بارپھر منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔