شہباز شریف کی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

14 جنوری ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)شہباز شریف سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر گئےاور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شعیب اختر نے تعزیت کے لئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔لیگی صدر نے شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں۔