انٹراکورٹ اپیل، نیوی کی براہ راست درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعتراض

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوی سیلنگ کلب گرانے ، پاکستان نیول فارمز اور نیوی گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کے فیصلوں کیخلاف پاکستان نیوی کی انٹراکورٹ اپیلیں تکنیکی خامی کے باعث واپس کر دیں، عدالت نے کہا کہ وفاق کی طرف سےوزارت دفاع کے ذریعے اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں جسٹس میاں گل حسن اورنگ یب نے کہا کہ پاکستان نیوی کو سیکرٹری دفاع کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہئے تھی، جسٹس عامر فاروق نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا اٹارنی جنرل آفس کو چھوڑ کر براہ راست یہ اپیلیں آ سکتی ہیں؟ پاکستان نیوی وزارت دفاع کے ماتحت آتا ہے اور وفاق کے ذریعے انٹراکورٹ اپیل آنی چاہئے۔