کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان مریم ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاں عوام کی نہیں چند حکمران خاندانوں کی حکومت ہوتی ہے،نیوی گالف کورس غیرقانونی قرار دینا اچھی بات ہے،بلاول بھٹو کا عمران خان کو اس صدی کا بحران قرار دینے کا بیان فضول ہے ، ن لیگ پیپلز پارٹی کی نالائقی کی پیداوار ہے تو پی ٹی آئی ان دونوں جماعتوں کی نالائقی کی پیداوار ہے، سانحہ مری پر ایسے ماتم کیا جارہا ہے جیسے یہاں کوئی فرشتے بستے ہیں،مری میں برف بچھا کرگاڑیوں سے پیسے لیے جاتے ہیں تو لاہور میں سڑک پر کیلیں بکھیر کر گاڑیاں پنکچر کردی جاتی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نیوی گالف کورس کو غیرقانونی قرار دینے پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ اپنی حدود سے تجاوز کرنا بھی بے حیائی اور فحاشی ہی کی ایک قسم ہے، اداروں سے لے کر افراد تک سب کو ذمہ دار ہونا چاہئے، اس ملک کے پاس سوائے فوج کے کیا ہے۔ عثمان مرزا کیس میں نئے موڑ پر حسن نثار نے کہا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں لڑکی کے پیچھے ہٹنے کے بعد ریاست کی طرف سے کیس کی پیروی کرنا قابل ستائش ہے۔ پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد عالمی معیار کے مطابق ہونے پر حسن نثار نے کہا کہ پی آئی اے میں اضافی ملازمین کو جنہوں نے بھی بھرتی کیاان سب کو بلالیا جائے، یوسف رضا گیلانی فلمی ڈائیلاگ بولتے تھے کہ نوکریاں دینا جرم ہے تو بار بار کروں گا، انہیں اتنی عقل نہیں کہ ادارے کھائے جائیں تو برباد ہوجاتے ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اپنی طلبی پر حسن نثار کا کہنا تھاکہ قائمہ کمیٹی کو پیغام دیتا ہوں کہ میں نہیں آؤں گا پولیس کے ذریعہ اٹھواؤ، دوسری بات خود میرے پاس آئیں اور رزق حلال کھائیں، یہ اس جمہوریت کے بارے میں بات کررہے ہیں جس کا وجود ہی نہیں ہے، کمیٹی میں سب سانپ بچھو ہیں کوئی کم زہریلا تو کوئی زیادہ زہریلا ہے، میں نے ضیاء الحق دور میں جیلیں کاٹیں یہ بتائیں ان دنوں کیا کرتے تھے،
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...