پاکستان میں میڈیا انڈسٹری تیزی سے نمو پا رہی ہے،سیکرٹری اطلاعات

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری تیزی سے نمو پا رہی ہے میڈیا انڈسٹری میں تبدیلیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ وزارت کے افسران دور جدید کے میڈیا چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو تیار کریں،یہ بات انہوں نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں 32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس ڈومین سپیسیفک تربیتی پروگرام کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیکرٹری اطلاعات نے کہا اس امر کی ضرورت ہے کہ وزارت کے افسران تمام ضروری تربیتی کورسز میں دلجمعی سے شریک ہوں ۔