لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معاشی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں او ریہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔سابق حکومت نے قرضوں اورکرنٹ اکائونٹ خسارے کے پہاڑ کھڑے کر دئیے جوآنے والی حکومت کیلئے چیلنج ثابت ہوئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مستحق طبقات کولاوارث نہیں چھوڑا بلکہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کئی انقلابی اقدامات کئے جن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ حکومت ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی منصوبہ شروع کرتی ہے مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی دعویدار بن کر سامنے آ جاتے ہیں کہ یہ توہماراخواب تھا۔اپوزیشن میں اخلاقی جرات ہے تو ماضی میں جوبگاڑ پیدا کئے ان کی ذمہ داری بھی قبول کرے اورقوم سے معافی مانگے ۔ مسلم لیگ(ن) والوںکو بجلی کے مہنگے منصوبوں، بیس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ،اربوں ڈالرکے جومہنگے کمرشل قرضے لئے گئے قوم کو اس سے بھی آگاہ کریں کہ ان پر حکومت سالانہ کتناسود ادا کررہی ہے ۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...