حریم شاہ ویڈیو کیس،ایف آئی اے نے برطانوی کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا

14 جنوری ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے ویڈیو آنے پر ٹک ٹاکرحریم شاہ کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی۔ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں حریم شاہ کی دونوں ویڈیوز کے مندرجات کا حوالہ دیا گیا ہے،پہلی ویڈیو میں حریم شاہ کے پاکستان سے منی لانڈرنگ کا اعتراف جبکہ دوسری میں انکارکیا گیا ہے۔