تحریک صوبہ ہزارہ کاپارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ہزارہ کو صوبہ بنانے اور قومی اسمبلی میں صوبہ کے بل کے التواء کے خلاف جمعرات کو صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر صابر شاہ، سجاد قمر ،ڈاکٹر سجاد اعوان سمیت دیگر نے کی ۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وفاقی وزیر آفتاب شیخ ،سابق وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔سردار یوسف نے کہا کہ صوبہ بنانیکابل قومی اسمبلی میں لایا جائے،احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ صوبہ ہزارہ بنائیگی، سردار محمد یوسف نے خطاب میں کہا پونے دو سال سے صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی میں التواء کا شکار ہے۔ہم نے صوبے سے دوبارہ قرارداد پاس کی کہ ہزارہ سمیت جہاں صوبوں کی ضرورت ہےفوری طور پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو حد بندی کا تعین کرے۔