لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ٹریکٹر ٹرالی مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساہیوال ڈویژن میں ٹرالی مارچ 21جنوری کو ہی ہو گا جبکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے ڈویژنل مقامات پر ٹرالی مارچ 24جنوری کوہو گا،پیپلز پارٹی کسانوں کو حکومتی موشگافیوں کا شکار نہیں ہونے دیگی ،حکمران کھاد بحران پیدا کر کے ملک کی فوڈ سیکورٹی کو داؤ پر لگا رہے ہیں،یہ حکومت رہی تو ہمیں گندم ،چینی کی طرح نمک مرچ بھی درآمد کرنے پڑینگے،نالائقوں کے ٹولے کا ہر دن ملک و قوم پر عذاب بن کر گزر رہا ہے۔عوامی لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومتی ایوانوں سے چیخیں بلند ہونا شروع ہوگئیں ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے کہا تھا کہ ہمیں حکومت گرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ اپنے وزن سے گریں گے، پرویز خٹک اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی حکومتی ایوانوں میں مچنے والی کھُلبلی کی ایک جھلک ہے،قوم انتظار میں ہے کہ اب استعفیٰ خٹک دے گا یا خان دے گا۔اسی دوران اراکین اسمبلی سید نوید قمر،شازیہ مری،نوابزادہ افتخار احمد خان اور سابق صوبائی وزیر کے پی شجاع خان نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان میں ر زراعت کا شعبہ بحران کا شکار ہے ،کسان سراپا احتجاج ہیں لیکن نالائق حکومت پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑ رہا،چینی بحران کی طرح کھاد بحران بھی حکومت کا خود پیدا کردہ ہے، اصل کام زراعت کے شعبہ میں خود کفیل ہونا ہے،پیداواربڑھانے ہی سے مہنگائی کم ہوگی، 27 فروری کو ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، کسان مارچ بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ باہر سے جو گندم امپورٹ کی جاتی ہے اتنا ہی اس کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے لہٰذا حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے۔
لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو...
لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ثابت...
ممبئیانڈین پریمیئر لیگ،آئی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی پاک فوج پر تنقید نہیں کر...
لاہور انگلش کائونٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ...
لاہورسابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کی بات کرتا ہوں...
ریاضقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر...
لاہور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔ایک انٹرویومیں رومان رئیس نے...