لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواست پر پی ایچ اے کو باغوں میں گند پھیلانے پر 100 روپےجرمانے عائد کرنے کی تجویز دے دی،عدالت نے لاہور میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے دوران درختوں کو کاٹنے سے بھی روک دیا،عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا،ایل ڈی اے کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پودے نہ لگانے والوں کو نوٹس جاری کرے، عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینلز بھی لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی سی بی سے ٹریفک رکاوٹیں کم کرنے کیلئے پلان اور لاہور میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے تجاوزات کیس کی سماعت کرتے ہوئے فل ٹائم مخصوص جوڈیشل مجسٹریٹ کی تقرری پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی، دوران سماعت عدالت نے باور کروایاچھتوں پر کنکریٹ کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے، صنعتی یونٹس کو سربمہر کیا جاتا ہے اور کچھ دن بعد دوبارہ خلاف ورزی شروع ہو جاتی ہے، محکمہ ماحولیات کے کسی افسر سے ساتھ ملکر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی شروع ہو جاتی ہے، اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جوڈیشل واٹر کمیشن فوکل پرسن سید کمال حیدرنے رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 7 اور ہارس اینڈ کیٹل شو کیلئے ٹریفک پلان مرتب کر دیا گیا ہے، دونوں ایونٹس کے دوران کسی بھی قسم کی ٹریفک متاثر نہیں ہو گی، پی سی بی ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے ٹریفک پلان میں معاونت کرے گی، اینٹی سموگ سکواڈ نے 259 صنعتی یونٹس کو سربمہر کیا، گلبرگ سیوریج اور ٹائون شپ کے گندے نالے کو ڈھکنے کیلئے پلان تیار ہے منظور کے بعد عمل شروع ہو گا، عدالت نے کہا کہ ٹائون شپ کے نالے کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے کوئی حل تو نکالنا ہے، کیا باغ جناح پی ایچ اے کے پاس ہے؟ باغ جناح میں تو بہت گند ہوتا ہے، وقار اے شیخ نے کہا میں تو باغ جناح میں سیر کرتا ہوں، عدالت نے کہا آپ وہاں سیر کرتے ہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہاں گند نہیں ہے۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...