حکومت کے اندرونی مسائل؟، کورونا کیسز دُگنے،حکام کے دو الگ الگ کراچی،حقائق”جیو پاکستان“ میں

14 جنوری ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) منی بجٹ پاس کراتے ہوئے حکومت کے اندرونی مسائل باہر نکلنے لگے ہیں، سب کچھ معمول پر نہیں ہے جسے سب دیکھ رہے ہیں۔دوسری طرف کورونا کیسز کی شرح ایک دِن میں دُگنی ہوگئی، حکومت کو چاہیئے کچھ اور نہیں تو سرکاری تقریبات ہی بند کردیں۔ وہاں ایک شاہ رُخ سزا پاکر بھی جیل سے باہر اور ایک شاہ رُخ اپنے گھر میں محفوظ نہ رہا۔ لگتا ہے حکام نے دو الگ الگ کراچی بنا رکھے ہیں۔ مری سانحہ میں عدالت این ڈی ایم اے کو بے قصور قرار دینے پر تیار نہیں، ادارے کو جواب تو دینا ہی پڑے گا۔ اور کراچی کی برنس روڈ کی تاریخی شکل میں بحالی کا وعدہ وعدہ ہی رہ گیا۔ اِن تمام موضوعات کو جمعہ کے روز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔