کراچی (امداد سومرو)FIA کے دو مقدمات کیخلاف پاکستانی بزنس مین کا چیف جسٹس سے رجوع، اپنے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف فراہم کرنے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر فاروق ظہور، جنہیں فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دو مقدمات کا سامنا ہے، نے اپنے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف اور ایف آئی اے کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف رجوع کرلیا۔ عمر فاروق ظہور کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایف آئی اے نے ان کے معاملات میں اپنے دو سابق اعلیٰ افسران سابق ڈائریکٹر جنرلز بشیر میمن اور سعود مرزا کو طلب کیا۔ ظہور نے ملک کے اعلیٰ ترین جج کومنسلکہ کاغذات کے ساتھ اپنی تحریری درخواست، عدالتی فیصلوں کی کاپیاں اور انٹرپول اور دیگر کی خط و کتابت(جن کی نقول دی نیوز کو دستیاب ہیں) میں کہا کہ وہ ایک مشہور بین الاقوامی تاجر اور ایک غیر ملکی پاکستانی ہیں جو دو دہائیوں سے زائد عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ ظہور نے مزید کہا کہ پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 13، 14، 15 اور 25 میں درج تمام بنیادی حقوق کے حقدار ہیں؛ انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ انہیں انصاف فراہم کریں اوردھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور بچوں کے اغوا کے جھوٹے الزامات پر درج کیے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کی بنیاد پر ان کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی کارروائی کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کریں۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...