لاہور ہائیکورٹ ،ٹیکسٹائل مل کو ماضی سے گیس پر سبسڈی دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد

14 جنوری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ٹیکسٹائل مل کو ماضی سے گیس پر سبسڈی دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی،درخواستگزار زاہد جی ٹیکسٹائل ملز فیصل آباد کے وکیل سلمان اکرام راجہ نے موقف اختیارکیا کہ درخواستگزار ملز مارچ 2021 میں گیس پر سبسڈی کیلئے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوئے، رجسٹریشن کیلئے درخواست ستمبر 2019 میں دی تھی، لہٰذا 2 سال ماضی سے سبسڈی کے حق دار ہیں، سوئی گیس کے وکیل عمران خان کلیر نے ٹیکسٹائل سیکٹر پر حکومت کی سبسڈی پالیسی عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا گیس پر سبسڈی کی پالیسی کا نوٹیفکیشن کا دسمبر 2020 میں جاری ہوا، حکومت کی پالیسی کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق ماضی سے نہیں، مستقبل سے ہونا ہے۔