اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی)قومیاسمبلی میں جمعرات کو ’’منی بجٹ‘‘ کی منظوری کے موقع پر ایوان میں عددی اکثریت رکھنے والی دونوں جماعتوں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے قائدین اپنے پارلیمانی رفقا کے ’’جلو‘‘میں ایوان میں داخل ہوئے ،پہلے شہباز شریف ایوان میں داخل ہوئے تو مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پر جوش انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور ارکان کی بڑی تعداد نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ڈیسک بجا کر ان سے یکجہتی کے اظہار کا انداز اختیار کرتے ہوئے ہاتھ ملایا جس کے تھوڑی دیر بعد ہی آصف زرداری ماسک پہنے بلاول بھٹو اور جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اسعد الرحمان اور بلاول بھٹو کے ہمراہ’’اگلی باری پھر زرداری‘‘کے نعروں میں ایوان میں داخل ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان کو اشارے سے ماسک پہننے کی ہدایت کی اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایوان میں ہم آہنگی کا منظر دیدنی تھا جب شہبازشریف آصف زرداری کے پاس گئے،ان سے ہاتھ ملایا اور احوال دریافت کئے، پیپلزپارٹی کی شازیہ مری اور آغا رفیع اللہ نے نکتہ اعتراض پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’منی بجٹ‘‘ پر عوام سے کسی سطح پر کوئی رائے نہیں لی گئی جبکہ گلی کوچوں میں ان کی رائے سب جانتے ہیں اس لئے نئے ٹیکسوں کی تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے ، نویدقمر نے کہا کہ آج عام اجلاس ہے تو پھرسکیورٹی کے اتنے سخت اقدامات کیوں کئے گئے ہیں ،مہمانوں کی گیلریاں بھی بند کر دی گئی ہیں،ن مسلم لیگ(ن)پنجاب کے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد ان کی نشست پر کامیاب ہونے والی ان کی اہلیہ شائستہ پرویز جب رکنیت کا حلف اٹھانے آئیں تو وہ انتہائی افسردہ تھیں، بعد میں اظہار خیال کرتے ہوئے وہ کئی مرتبہ آبدیدہ بھی ہوئیں، انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں جمہوریت کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی تقریر کا اختتام بھی نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگا کر کیا ۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...