خیبرپختونخوا سے ملکی گیس کا 12 سے 13 فیصد پیدا ہوتا ہے،وفاقی وزیر توانائی

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے ملکی گیس کا 12 سے 13 فیصد پیدا ہوتا ہے، کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں طلب اور رسد میں فرق کے باعث سی این جی کو گیس کی سپلائی معطل کرکے گھریلو صارفین کو فراہم کی جاتی ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرما میں 350 ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کی ڈیمانڈ ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔