دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہوربدستور شامل

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر ) لاہوردنیا کے آلودہترین شہروں کی فہرست میں گزشتہ روز بھی شامل رہا دھند میں فضائی آلودگی کی آمیزش سموگ میں اضافہ کرنے لگی، ائیر کوالٹی انڈکس 350 ریکارڈ کیا گیا مال روڈ295،جیل روڈ 300،شادمان 300،رائے ونڈ 350،ڈیفنس 302 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔