لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار محکمہ جیل خانہ جات میں انقلابی اقدامات کے بانی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے پرزنز ڈیپارٹمنٹ کے لیے انقلابی اقدامات تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔ گزشتہ حکومتوں نے ستر سال سے محکمہ جیل خانہ جات سے لاوارثوں جیسا سلوک کیا لیکن سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا سفر پوری طرح سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی ناقابلِ برداشت ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق چھٹیوں میں رکاوٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ فیاض چوہان نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کو اس ضمن میں فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور محکمہ کے تمام ملازمین تک پہنچانے کی خصوصی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ آئندہ جیل ملازمین کی جائز چھٹیوں میں رکاوٹ پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جواب دہ ہو گا۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...