امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، تیل بھی مہنگا ہوگیا

14 جنوری ، 2022

نیو یارک ( جنگ نیوز ) امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ۔ رواں ماہ کے 13 دنوں میں مہنگائی گزشتہ ماہ سے 7 فیصد بڑھی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ سپلائی چین اور کارکنوں کی قلت کے باعث مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو ر ہے ہیں ، حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی گئی مگر اس کے بھی مثبت اثرات سامنے نہیں آئے ۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 82.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر بڑھنے کے بعد 84.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔