لاہور ہائیکورٹ ،صاف پانی سمیت 56کمپنیز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

14 جنوری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں صاف پانی سمیت 56کمپنیز کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی ، عدالت نے پنجاب حکومت سے کمپنیوں کی موجودہ صورتحال بارے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، 2017میں 56کمپنیز کی تشکیل کے خلاف درخواست دائر کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 56کمپنیز کی تشکیل غیر قانونی قرار دے۔