اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سےوزیردفاع پرویز خٹک اور عمر ایوب نے پارلیمنٹ چیمبر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد پرویز خٹک ایوان میں آگئے ۔وزیر اعظم سے ق لیگ کے وفد نےبھی ملاقات کی ۔ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ،دریں اثناوزیر اعظم سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےملاقات کی ۔ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ عامر لیاقت نے وزیرِ اعظم کو اردو میں اپنی تصنیف کردہ حضرت عائشہ (رض) کی حیاتِ مبارکہ پر کتاب بھی پیش کی،علاوہ ازیں وزیر اعظم سےارکان اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار وانکوانی ، اقبال آفریدی، فضل خان ،باسط بخاری ، امتیازاحمد چوہدری، امجد خان نیازی، شوکت بھٹی اور سید فیض الحسن شاہ نے ملاقاتیں کیں،جن میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ملتان آغا پورہ نیل گراں میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نےدھماکے میں جانوں...
ملتان کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری اورادائیگیوں میں ماہ ستمبر2024 کے دوران سالانہ بنیادوںپر27.6فیصدکی...
لندن مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی...
تربتبلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ضلع کیچ کے آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ نے...
کوئٹہ جمعیت ضلع کوئٹہ کی نومنتخب مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ہوا...
کوئٹہ مشیر ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملا خیل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک تیسرے صنعتی...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانےمیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ...
پشاور پشاور میں پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کےلئے ڈرائیونگ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریفک...