آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد( وقائع نگار )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی، ‏افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئےمنظم عالمی کوششوں کی ‏ضرورت ہے،امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔