لاہور(مقصود اعوان سے) صوبائی حکومتیں ممکنہ غذائی بحران سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہیں، گزشتہ سالوں میں لاکھوں ایکڑ قابلِ کاشت زرعی رقبہ کم ہونے سے اجناس کی شدید قلّت پیدا ہونے سے غذائی بحران سر اٹھانے لگا ہے ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کی ریکوزیش پر جلد اجلاس بلایا جائے اور اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ علاؤ الدین نے ایک قرارداد میں اعدادوشمار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی، زرعی رقبے پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات اور ہاؤسنگ سکیموں کے قیام، پانی کی قلت، ماحولیاتی آلودگی، مصنوعی کھاد بحران، زرعی آلات، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور زمینداروں کے زرخیز زرعی رقبے فروخت کرکے مکانات اور قیمتی گاڑیاں خریدنے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے ملکی زراعت تیزی سے خطرناک حد تک متاثر ہورہی ہے ، وزیراعظم نے اِس کا نوٹس لے کر صوبائی حکومتوں کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو...
لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ثابت...
ممبئیانڈین پریمیئر لیگ،آئی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی پاک فوج پر تنقید نہیں کر...
لاہور انگلش کائونٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ...
لاہورسابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کی بات کرتا ہوں...
ریاضقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر...
لاہور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔ایک انٹرویومیں رومان رئیس نے...