سپریم کورٹ کا 5سالہ حذیفہ کو باپ کے حوالے کرنےکاحکم

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے پانچ سالہ حذیفہ کو نانا سے لیکر باپ کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ رواں سال مارچ تک ہفتے میں پانچ دن بچہ والد اور دو دن نانا کے پاس رہے گا ، مارچ میں بچے کی مرضی معلوم کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ روز جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔