اومیکرون کے بعد اگلے سال کورونا کیسز کم ہوجائیں گے،بل گیٹس

14 جنوری ، 2022

واشنگٹن(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہےکہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے،دنیا بھر میں طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ،بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد غیر ویکسین شدہ ہیں۔سماری رابطے کی ویب سائٹ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے،بل گیٹس سائنسدان یا ڈاکٹر نہیں لیکن وہ اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے، وہ اس موضوع کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں اور ویکسینز کی تیاری کے لیے اربوں ڈالرز کورونا کی وبا سے قبل سے خرچ کررہے ہیں۔