الیکشن کمشنر پنجاب کا بہاولپور دورہ حلقہ بندی میں شامل افسران کو دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت

14 جنوری ، 2022

لاہور ( نمائندہ خصوصی)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کیلئے دفتر ریجنل الیکشن کمشنر بہاولپور کا دورہ کیا اور بہاولپور ڈویژن کے ضلعی الیکشن کمشنرز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریجنل الیکشن کمشنر بہاولپور، ضلعی الیکشن کمشنر بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں میں شامل تمام افسران حلقہ بندی کی حساس ذمہ داری کو دیانتداری، انصاف اور تندہی سے مقررہ وقت کے اندر سر انجام دیں۔