ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونیوالی ساڑھی تیار

14 جنوری ، 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز)بھارتی ریاست تلنگاناسے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونے والی ساڑھی تیار کی ہے۔یہ غیر معمولی ساڑھی نلا وِجے نامی درزی نے تیار کی ہے جس نے اس کی تیاری میں سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جب کہ ساڑھی کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔