پنجاب کے 9 ڈی ایس پی تبدیل

14 جنوری ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پنجاب پولیس کے 9افسروں کے تبادلےکر دئیے گئے ہیں۔ڈی ایس پی سمندری عابدحسین ظفر کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی( آئی اےبی) فیصل آباردریجن تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھکر محمدحیات کوڈی ایس پی بھوانہ چنیوٹ ، وہاں تعینات مظہراحمدگوندل کو ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ، وہاں تعینا ت ڈی ایس پی رضوان الحق کوڈی ایس پی( آرآئی بی) فیصل آباد،ڈی ایس پی سول لائنیز راولپنڈی اعجازحسین شاہ کو ڈی ایس پی حسن ابدال ، وہاں تعینات فیاض الحق کوڈی ایس پی سول لائنزراولپنڈی ،ڈی ایس پی پنڈ دادن خان جہلم محمدسلیم کو ڈی ایس پی صدرجہلم ،وہاں تعینات زاہدنعیم کوڈی ایس پی قلعہ دیدارسنگھ، وہاں تعینات ڈی ایس پی ثنااللہ کو تبدیل کرکےڈی ایس پی ساہیوال سرگودھاتعینات کردیاگیا ہے۔