لاہور ہائیکورٹ ، شوکت ترین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کیساتھ تعیناتی کانیا نوٹیفیکیشن لف کرنے کی ہدایت

14 جنوری ، 2022

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت کی درخواست گزار کوشوکت ترین کی وفاقی وزیر تعیناتی کانیا نوٹیفیکیشن لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےدرخواست واپس کردی،درخواست گزار فریدعادل کےوکیل محمد آصف نے موقف اپنایا کہ شوکت ترین کو منتخب رکن اسمبلی نہ ہونے کےباوجودغیرآئینی طور پروفاقی وزیر تعینات کیا گیا، شوکت ترین کواسی عہدے پر برقرار رکھنے کیلئے6ماہ بعد مشیرکادرجہ دے دیا گیا،شوکت ترین کو بعد میں سنیٹربنا کردوبارہ وفاقی وزیر تعینات کیا گیا،آئین کےآرٹیکل 91کی ذیلی شق 9کےتحت غیرمنتخب رکن اسمبلی وفاقی وزیر نہیں بن سکتا،استدعاہے کہ عدالت غیرمنتخب رکن اسمبلی شوکت ترین کی وزیرکےعہدے پرتعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔