دبئی میں سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی کامیاب آزمائشی پرواز

14 جنوری ، 2022

لاہور(مانیٹرنگ سیل)سائنس فکشن جیسیاڑن کار کی دبئی میں کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی۔اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ترین ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والے کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے، برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت (ہاف اسکیل) ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائے ہیں جس کی ویڈیو دیکھ کرآپ خود حیرت میں ڈوب جائیں گے، اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے، ماہرین اسے ہائپرکار قرار دے رہے ہیں،نظری طور پر یہ 135 (215 کلومیٹر) میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3000 فٹ کی بلندی پر جاسکتی ہے، ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کارمکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے۔