وڈیروں کے آگے مزاحمت کرتے رہینگے جماعت اسلامی،دھرنے کے 14روز مکمل

14 جنوری ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت سند ھ بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا 14ویں روز بھی جاری رہا،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی 4دن سے مفرور ہے، اتوار کے دن شاہراہ فیصل پر 3بجے مکمل بلاک کیا جائے گا، کراچی کے تمام اضلاع سے ریلیاں نکالی جائیں گی ، ہم وڈیروں کے آگے مزاحمت کریں گے اپنے بچوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں نہیں چھوڑیں گے،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شہریو ں کیلئے روزگار اور تعلیم کے مواقع میسر نہیں ۔