امریکہ کی ’’خیالی یونیورسٹی ‘‘ کی جعلی ڈگریاں،25وکیلوں اور سب انسپکٹر کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج

14 جنوری ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پنجاب بارکونسل نے25وکیلوں کے خلاف جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ان کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مذکورہ افراد نے یونیورسٹی آف نیوکیسل امریکہ کے نام سے ایل ایل بی کی ڈگری لے رکھی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ یونیورسٹی برطانیہ میں ہے اور اس کا کوئی کیمپس امریکہ میں نہیں ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق کر دی جس پر پنجاب بارکونسل کے ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی کی مدیت میں مقدمہ درج کیا، معلوم ہوا ہے کہ ان افراد میں ایک پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر بھی شامل ہے جو اکثر تھانوں میں ایس ایچ او بھی تعینات ہوتا رہا ہے، جن جعلی وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں محمد ناصر بھٹی ولد محمد بشیر اوکاڑہ، محمد دانیال دانش محمد اظہر مراد قصور، محمداشفاق ولد محمد اسحاق قصور، محمد فیاض ولد محمد اسحاق قصور،محمد امجد ولد محمد رفیق قصور، اللہ وسایا ولد قادر بخش لاہور، علیم احمد ولد سردار فیض الٰہی لاہور، میاں اعجاز احمد ولد فضل قصور، علی شہزاد ولد شریف ساحر قصور، شیر محمد عرف شیر دل ولد محمد رمضان لاہور، بلال اشرف ولد محمد اشرف اوکاڑہ، رضا محی الدین ولد آفتاب محی الدین قصور، یاسر منیر بھٹی ولد منیر احمد بھٹی لاہور، حافظ ندیم ولد محمد راشد قصور، محمدجہانگیر، محمد الطاف، محمد ارشد، عابد علی، فرحان شفیع، سعید شہزاد، ذوالفقار احمد، ملک ندیم منور، محمد آصف چوہدری، محمد عرفان ورک ولد نذیر حسین، شہزاد علی ولدنذیر حسین ورک شامل ہیں۔ رفاقت علی ایڈووکیٹ نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بار ان جعلی وکلاء کے خلاف مقدمات درج کر ارہی ہے جن کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے ۔