غیرملکی ڈگری پروگرام کیلئے ایچ ای سی کی منظوری لازمی

14 جنوری ، 2022

لاہور(خبر نگار) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملکییونیورسٹیوں میں بین الاقوامی ڈگری والے پروگرامز میں داخلوں کے لئے منظوری لینا لازم قرار دیا ہے ۔غیر ملکی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کر کے بھی فارن ڈگری کا اجراغیر قانونی ہوگا۔ ایچ ای سی نے طلباء کو خبر دار کیا ہے کہ مقامی یونیورسٹیزسےجاری کی گئی غیرمنظور شدہ ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔