سیاسی مخالفین خود عدم استحکام کا شکارہیں،گور نر سرور

14 جنوری ، 2022

لاہور،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ (نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ،نامہ نگار)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خود عدم استحکام کا شکارہیں وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحر یک عدم اعتماد لاکر بھی ناکام ہی ہوں گے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے گور نر پنجاب کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کیے جانیوالے اقدامات اور محکمے کی کار کردگی کے بارے میں بتایا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مری واقعہ پر افسوس ہے،اس میں مقامی انتظامیہ کی غفلت بھی یقینی ہے،مناسب انتظامات کرنے چاہیے تھے