ہماری حکومت موجودہ اور اگلی کئی نسلوں کیلئے کام کررہی ہے،یاسمین راشد

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت موجودہ اور اگلی کئی نسلوں کیلئے کام کررہی ہے،گنگارام ہسپتال میں 600بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ بلاک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کا ضامن بنے گا، پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ بلاکس کی تعمیرکیلئے فنڈزکی کوئی کمی نہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈبلاک کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے سائٹ کے دورہ کے دوران کیا،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل ، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ اعجاز، چیف انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔