مخالفین IMFسے لیے22 پروگراموں کا جواب دیں،حسان خاور

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی دلچسپی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے بالخصوص مری میں ریسکیو سنٹرز کھولنے اور لوڈ مینجمنٹ کیلئے بیشتر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آگاہی سنٹرز بھی کھولے جائیں گے۔ ڈیجیٹل ٹریفک مانیٹرنگ کیلئےبھی ورلڈ بنک تعاون کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحسان خاور نے 1958 سے آج تک آئی ایم ایف پاکستان کو 22 پروگرام دے چکا ہے، مخالفین عوام کو پہلے 22 پروگرامات کا جواب دیں۔ سابقہ حکومتیں سمجھتی تھیں کہ آئی ایم ایف ایک ٹائٹینک بن چکا ہے لیکن تحریک انصاف نے ٹائیٹینک کا رخ موڑ کر معیشت کو صحیح ٹریک پر کھڑا کیا ۔