لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان برپا ہے، روز بروز اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بہت پریشان ہیں، حکومت عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو حل کرے ،اگر مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو بڑھنے بھی نہ دیں، جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہو گا کیونکہ عوام کو ریلیف دئیے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی،عوام کو مزید پریشانیوں سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے حکومت فوری موثر انتظامات کرے۔چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی آغا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی، اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہ الفت سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔
لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو...
لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ثابت...
ممبئیانڈین پریمیئر لیگ،آئی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی پاک فوج پر تنقید نہیں کر...
لاہور انگلش کائونٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی۔محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ...
لاہورسابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کی بات کرتا ہوں...
ریاضقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوالیا، جس کے بعد انکی تصویر سوشل میڈیا پر...
لاہور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔ایک انٹرویومیں رومان رئیس نے...