شائستہ پرویز ملک نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور سے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی رکن شائستہ پرویز ملک نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر اسد قیصر نے شائستہ پرویز ملک سے حلف وفاداری لیا۔ جمعرات کو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ وہ اس ایوان کے دونوں اطراف کے ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے پرویز ملک کی وفات پر ان کی دلجوئی کی۔ پرویز ملک نواز شریف کے مخلص اور دیرینہ ساتھی تھے۔ انہوں نے سیاست عبادت سمجھ کر کی، انہوں نے سیاست میں اعلیٰ اقدار اور مثالیں چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا یہ اعتماد میرے اوپر قرض اور اس کی ادائیگی فرض ہے۔ پاکستان کی بقا اور عوام کی بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کا تمام سیاسی جماعتوں سے مقابلہ ہوا، یہاں ووٹ خریدے گئے۔