بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی متبادل اقدامات کر لئے گئے، پی ٹی اے

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند کے ایک مقام پر خرابی پیدا ہونے سے بعض انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ کام کے اوقات کے دوران انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سسٹم میں اضافی ایڈ ہاک بینڈ وتھ شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کر لئے گئے ہیں، انٹرنیٹ خدمات کی مکمل طور پر جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات جا ری ہیں۔